باجماعت نماز پر پابندی کے احکامات کی مخالفت پر گورنر برطرف

سودان میں گورنر نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مذہبی اجتماعات پر پابندی کی مخالفت کی تھی۔

               
April 17, 2020 · بام دنیا
خرطوم کے گورنر جنرل احمد حماد محمد نے حکم پر عمل درامد کرنے سے انکارکردیا تھا۔فائل فوٹو

خرطوم کے گورنر جنرل احمد حماد محمد نے حکم پر عمل درامد کرنے سے انکارکردیا تھا۔فائل فوٹو

سوڈان میں  وزیراعظم نے باجماعت نماز پر پابندی کے حکومتی احکامات کی مخالفت پرگورنرکوعہدے سے فارغ کردیا ۔

خرطوم کے گورنر جنرل احمد حماد محمد نے اُس حکم پر عمل درامد کرنے سے انکارکردیا تھا جس کے تحت گرجائوں اور مساجد میں عبادت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
 سوڈان ٹربیون کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے ملک بھرمیں عبادات اور اجتماعات پر پابندی عائد کی تھی جس پرگورنر احمد حماد نے وزارت کو جوابی خط لکھا اور پابندیوں کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔احمد حماد کے خط کا وزیراعظم نے نوٹس لیااور انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔

خیال رہے سوڈان میں فی الحال 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک پانچ افراد کوروناوائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔