الخدمت رضا کار کوسرجانی ٹاؤن کےعلاقے میں قتل کیا گیاتھا۔فائل فوٹو
 الخدمت رضا کار کوسرجانی ٹاؤن کےعلاقے میں قتل کیا گیاتھا۔فائل فوٹو

الخدمت رضا کار کو قتل کرنے والا رینجرز اہلکار گرفتار

راشن کی تقسیم پر جھگڑے کے دوران الخدمت کے رضا کار کو قتل کرنے والے رینجرز اہلکارکو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے گرفتار رینجرز اہلکار کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں قتل ہونے والے الخدمت کے رضا کار کا  ایک روز قبل گرفتار رینجرز اہلکار کے بھائی سے جھگڑا ہوا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں عبداللہ، حکیم عرف میجر اور دیگر ملزمان مفرور ہیں جنہیں گرفتار کرنا ہے۔