بھارت کے شہر ممبئی میں واقع بھارتی نیوی کے اہم مرکز میں 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ممبئی کے مغربی علاقے میں قائم نیول بیس میں کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔
بھارتی نیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ویسٹرن کمانڈ فورس کے مرکز آئی این ایس آنگرے میں 21 اہلکاروں میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی جہاز میں یا آبدوز کے حوالے سے اس طرح کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ بھارت وزارت صحت کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 16 ہزار365 ہوچکی ہے جبکہ 521 افراد ہلاک ہوئے۔