ایم سی ایچ وارڈ کو سیل کر دیا گیا۔فائل فوٹو
ایم سی ایچ وارڈ کو سیل کر دیا گیا۔فائل فوٹو

دن ہو یارات۔ملک بھرمیں کورونا سے167 اموات

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 175 ہوگئی جبکہ اس وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 167 ہو گئی۔

ملک میں 6 ہزار107 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار901 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 3 ہزار 649 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 41 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 2 ہزار 537 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 56 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 137 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 60 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 376 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 5 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 257 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 171 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 2 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 48 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں ہوئی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 847 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کورونا وائرس کے کُل 98 ہزار 522 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مقامی افراد میں کیسز 63 فیصد جبکہ بیرون ملک سے آنے والوں میں 37 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔