سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی پر پہلا بڑا ایکشن کرتے ہوئے کراچی میں 3 صنعتی یونٹس کو سیل کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کی۔ مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا ایس اوپی پرعمل نہ کرنے والے 3 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔
دونوں ادویہ سازاورچائے بنانے والی کمپنی نے ایس او پی کے تحت ملازمین کیلیے ٹرانسپورٹ کا غلط استعمال کیا، ایس او پی کے تحت صنعتی ورکرزکی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی ہے، صنعتی یونٹس نے ملازمین کی بڑی تعداد کو بس میں سوارکردیا تھا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا سندھ حکومت اور طبی ماہرین کی ہدایات پر خدارا عمل کیا جائے، لاک ڈاؤن میں دی گئی سہولت کے غلط استعمال سے گریزکیا جائے۔