فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے چینی،آٹا اسکینڈل تحقیقات کی منظوری دیدی

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے چینی ، آٹا اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دیدی ۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران دوران آٹا چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دیدی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چینی اور آٹا سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب فیس نہیں کیس منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق چینی اور آٹا سکینڈل پر اربوں روپے کی ڈکیتی، قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات ہوں گی۔ اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں میگا کرپشن کی انکوائری کی منظوری بھی شامل ہے جبکہ سی ڈی اے کے افسران، اہلکاروں اور نجی ہاؤسنگ اسکیم انتظامیہ کیخلاف انکوائری بھی منظور کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چینی آٹا بحران کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحقیقات کروائی گئی جس کی رپورٹ بھی وعدے کے مطابق عوامی کی گئی،رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا بھی نام آیا تھا۔