کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے۔فائل فوٹو
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا سے اموات 212 ہوگئیں

ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 10072 ہوگئی ہے جبکہ  کورونا سے مزیدپانچ اموات کے بعد مجموعی 212 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق کورونا کے مزید 406 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 10072 ہوگئی ہے جبکہ 2156 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔مجموعی طورپراب تک 118,020  ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں جہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4331 ہے۔ اس کے بعد سندھ میں 3373، خیبرپختونخوا میں 1345، بلوچستان میں 495، گلگت بلتستان میں 283، اسلام آباد میں 194 جبکہ آزاد کشمیر میں 51 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

مریضوں کی تعداد کے برعکس اموات سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں ہوئیں، اب تک صوبے میں کورونا سے 80 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، دوسرے نمبر پر سندھ ہے جہاں پر69 مریض جانبر نہ ہوسکے، پنجاب میں 51، بلوچستان میں 6، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں تین تین افراد کی موت ہوچکی ہے ۔

صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر رینڈم ٹیسٹ شروع ہوگئے ہیں جس کا اعلان خود وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا۔

ٹوئٹرپرعثمان بزدارنے لکھا کہ پنجاب میں کورونا کے کل کیسز 4328 ہیں جن میں سے 1602 مریض مختلف اضلاع میں نان قرنطینہ ہیں،باقی لوگ مختلف قرنطینہ مراکز میں ہیں،افسوس کیساتھ ہم 51 قیمتیں جانیں کھوچکے ہیں جبکہ 724 مریض مکمل تندرست ہوئے ہیں،63395 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اورلاہور میں رینڈم ٹیسٹنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔