ملازمین کو عطیات جمع کرنے کی اجازت دینے والے رہنمائوں کو نوازا گیا- رپورٹ۔فائل فوٹو
 ملازمین کو عطیات جمع کرنے کی اجازت دینے والے رہنمائوں کو نوازا گیا- رپورٹ۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ کا نمونہ لے لیا گیا

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنیوالے فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کا بھی سیمپل لے لیا گیا۔

ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم کے بھی ٹیسٹ کیلیے سیمپل لے لیے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کچھ روز قبل فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم کے ہمراہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں کیوںکہ انہوں نے چند روز قبل فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کیلیے سیمپل لے لیا گیا جس کا رزلٹ 24 گھنٹوں میں آئے گا۔