کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو
کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو

مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیا خلیل اور 2 ارکان کی برطرفی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیا خلیل اور2 ارکان کی برطرفی کا حکم سنادیا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ مسابقتی کمیشن کے خالی عہدوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق فوری نئی تعیناتی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئر پرسن مسابقتی کمیشن ودیا خلیل اور دیگر دو ارکان کی تقرری کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ مسابقتی کمیشن کے خالی عہدوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق فوری نئی تعیناتی کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیا خلیل اوردوارکان ڈاکٹر محمد سلیم اورڈاکٹر شہزاد انصر کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم سنادیا۔ عدالت نے چیئرپرسن مسابقتی کمیشن اور دو ممبران کی بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

وفاقی کابینہ نے 4 اکتوبر2018 کو مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیا خلیل اور 2 ارکان کا فیصلہ کیا تھا۔ فنانس ڈویژن نے 15 اکتوبر 2018 کو ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تینوں ارکان نے برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے حکومت کا برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے کر چیئرپرسن مسابقتی کمیشن اور ممبران کو بحال کردیا تھا۔وفاق نے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکی تھی۔