امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحری جہازوں کو خوفزدہ کرنے کی صورت میں ایرانی بوٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹرپربیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ” انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہے کہ اگرایرانی مسلح بوٹس امریکی جہازوں کو خوفزدہ کریں تو انہیں تباہ و برباد کردیا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں ایرانی بوٹس کی جانب سے امریکی بحری جہازوں کو دھمکانے کے حوالے سے کسی واقعے کا ذکر نہیں کیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی بحری جہازوں کے قریب آئیں تو امریکی نیوی انہیں تباہ کردے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاو¿س میں بریفنگ کے دوان امریکی صدر نے مزید کہا کہ اب ہم اسی پر برقرار نہیں رہیں گے اگر وہ (ایرانی) ہماری شپس، کریو ممبران اور سیلرز کو خطرات میں ڈالیں گے تو میں انہیں یہ نہیں کرنے دوں گا اور ہم انہیں پانی سے باہر اٹھا کر پھینک دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک دھمکی ہے، جب وہ ہمارے جہاز کے انتہائی قریب آتے ہیں اوران کے پاس ہتھیار ہیں، ان کی مسلح کشتیوں میں بھی بہت اہم ہتھیار ہیں مگر ہم انہیں نشانہ بناکر پانی سے باہر پھینک دیں گے۔
دوسری جانب پینٹاگون کے سینئر حکام کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیان کا مطلب تہران کے لیے ایک وارننگ ہے مگرامریکی افواج اپنے دفاع کے حق کے استعمال کی پابند ہیں۔
امریکی صدر کے بیان پرایرانی فوج کے ترجمان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ امریکا کو اپنی افواج کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے پر توجہ دینا چاہیے۔