کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے پرامتیازسپر اسٹورکی ایک برانچ کو سیل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا کہنا ہے کہ امتیاز سپراسٹورکی کلفٹن برانچ میں سماجی فاصلے کا خیال نہیں کیا جا رہا تھا۔ڈی سی ساؤتھ کے مطابق حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی پراسٹورسیل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں واقع ایک بڑے سپراسٹور میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد اسٹورکو بند کردیا گیا ہے۔