کوروانا وائرس نے بھارت میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں اب تک مجموعی طورپر718 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے ۔
خلیج ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاشٹرا میں ہیں جہاں تعداد چھ ہزار430 تک پہنچ گئی ہے ، بھارت میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار77 ہو چکی ہے جن میں 17 ہزار 610 کیسز فعال ہیں جبکہ 4 ہزار 748 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
بھارتی ریاست آندرا پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 895 ہو گئی ،141 صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں اور 27 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ریاست آروناچل پردیش میں صرف اب تک ایک شخص میں وائرس کی اطلاعات ہیں ،آسام میں 36 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 19 صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
بہار میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں مریضوں کی تعداد 153 ہو گئی ہے جن میں 46 صحت یاب اور دو کی موت ہوئی ہے ۔بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں 27 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 14 ہسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں ۔ چھتیس گڑھ میں 36 افراد میں وائرس کی شناخت کی گئی ہے اور 28 کے صحت یاب ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جہاں تعداد 2376 پر جا پہنچی ہے اور اب تک 50 افراد زندگی کی جنگ ہار گئے ہیں ۔بھارت کی ریاست ” گوا“ میں ابھی تک کورونا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہواہے ۔
بھارتی ریاست گجرات میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے اور مریضوں کی تعداد 2624 ہو گئی ہے ، 258 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ112 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ہریانہ میں 272 ، ہماچل میں 40 ، مقبوضہ کشمیر میں 427، جھارکنڈ میں 53، کرناٹکا میں 445 ، کریلا میں 447اور لداح میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
بھارتی ریاست مادھیا پردیش کے محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہاہے کہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے اور تعداد 1699 پر جا پہنچی ہے ،جن میں سے 203 ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ 83 افراد کی موت ہو گئی ہے۔