امریکا میں9 لاکھ  سے زائدافراد عالمی وبا کا شکار ہو چکے۔فائل فوٹو
امریکا میں9 لاکھ  سے زائدافراد عالمی وبا کا شکار ہو چکے۔فائل فوٹو

دنیامیں کورونا کے مریضوں کی تعداد 28 لاکھ ۔اموات 2 لاکھ  سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 لاکھ سے بڑھ گئی، 2 لاکھ  سے زائداموات ہو چکی ہیں، ترکی ایک لاکھ کیسز والا ساتواں ملک بن گیا جبکہ جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا میں کورونا سے تباہی کا دائرہ پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار342 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والے امریکیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد50ہزار سے تجاوز کرگئی۔9 لاکھ  سے زائدافراد عالمی وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔ 45 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

اسپین میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19,764 سے بڑھ گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد22 ہزار524ہے۔

اٹلی میں ایک لاکھ 89,973 کورونا کے مریض ہیں، 25 ہزار549افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار856 ہو گئی، جرمنی میں5 ہزار575، برطانیہ میں مرنے والوں کی تعداد 18,738 تک جا پہنچی۔

روس میں کرونا مریضوں کی تعداد68,622 ہوگئی جبکہ ہلاکتیں 615 سے بڑھ گئیں،ایران میں کرونا سے5,574 ہلاک ہوگئے،متاثرہ مریضوں کی تعداد88,194 سے تجاوزکرگئی۔بیلجیئم میں مزید189افراد جان کی بازی ہار گئے،ہلاکتوں کی تعداد6,679 ہوگئی جبکہ44,797 سے زائد افراد متاثر ہیں۔

ترکی میں2,376افراد جبکہ سعودی عرب میں کورونا سے 127 جاں بحق اور15,102 متاثر ہیں۔ سعودی حکومت نے ماہ رمضان کے دوران کرفیو میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ میں ایک لاکھ 38 ہزار78 اور ترکی میں ایک لاکھ ایک ہزار 790 کورونا مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ترکی نے 2,259 اموات کے بعد 26 اپریل تک کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپان میں اٹلی کے کروزشپ سے 91 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ چین میں گذشتہ ایک ہفتے سے کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔انڈونیشیا نے آج سے جون تک فضائی اور بحری سفر پر پابندی عائد کر دی ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ میں ہونے والی آدھی سے زیادہ اموات کیئر ہومز میں ہوئی ہیں۔ جرمن چانسلرانجلا مرکل نے خبردار کیا ہےکہ وائرس کے ساتھ طویل عرصے کے لیے رہنا پڑ سکتا ہے۔