امن معاہدے پرعملدرآمد میں کابل انتظامیہ رکاوٹ ہے۔طالبان

امن معاہدے کے تحت 10 دن کے اندر قیدیوں کا تبادلہ ہونا تھا۔ترجمان افغان طالبان

               
April 26, 2020 · اہم خبریں, بام دنیا
پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔فائل فوٹو

پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔فائل فوٹو

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے کہ امن معاہدے پر عملدرآمد میں کابل انتظامیہ رکاوٹ ہے، امن معاہدے کے تحت 10 دن کے اندر قیدیوں کا تبادلہ ہونا تھا۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ کابل انتظامیہ پہلے دن سے قیدیوں کے تبادلے میںرکاوٹیں کھڑی کررہی ہے ،قیدیوں کے تبادلے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہونا تھی ،مذاکرات شروع ہو جاتے تو اب تک امن سمیت بڑے مسائل پر پیشرفت ہو جاتی ،انہوں نے کہاکہ امریکا نیٹواوران کے اتحادی بھی امن معاہدے پرعمل میں ناکام ہو گئے۔