دنیا بھر میں کورونا وائرس وبا کے باعث ہونے والی اموات 2 لاکھ سے تجاوزکرگئی اورمتاثرین کی تعداد 30 لاکھ سےتجاوز کرچکی ہے جبکہ 8 لاکھ 50 ہزارسے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
جوہن ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے 56 ہزار سے زائد افرادہلاک ہو چکے ہیں اورمتاثرین کی تعداد 9 لاکھ 70 ہزار551 ہوچکی ہے۔ اسپین میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 23ہزارسے تجاوزکرگئی اوراموات کی تعداد 22 ہزار902ہوچکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 95 ہزار سے زائد متاثراور26 ہزار384 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں وبا کے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار تک جا پہنچی ہے اور22 ہزار 648 ہلاکتیں ہوچکی ہے۔
جرمنی میں اگرچہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے تاہم 5 ہزار819 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 تقریباً لاکھ 50 ہزار ہوچکی ہے اور ہلاکتیں 20 ہزارسے تجاوز کرگئی ہیں۔
روس میں کرونا مریضوں کی تعداد80,949 ہوگئی جبکہ ہلاکتیں 747 سے بڑھ گئیں،ایران میں کرونا سے5,650 ہلاک ہوگئے،متاثرہ مریضوں کی تعداد89ہزار سے تجاوزکرگئی۔بیلجیئم میں مزید177افراد جان کی بازی ہار گئے،ہلاکتوں کی تعداد7,094 ہوگئی جبکہ46,134 سے زائد افراد متاثر ہیں۔
ترکی میں107,773افراد کرونا سے متاثر جبکہ ہلاکتوں کی تعداد2,706 سے تجاوزکرگئی،سعودی عرب میں کورونا کیسز کی کل تعداد 16ہزار299 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 136 ہے۔
سنگاپور میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران نئے 931 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 624 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 12 ہے۔
بھارت میں 213 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 26 ہزار 496 ہو گئی ہے جب کہ 43 نئی اموات کے بعد تعداد 825 ہو گئی ہے۔
برازیل میں 128 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہزار324 ہو گئی ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد مریض موت کی نیند سو چکے ہیں۔
دوسری جانب چین میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا کے باعث ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے اوراموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار632 ہی ہے۔