کو وِڈ 19(کرونا) کی عالمگیر وبا نے 30 لاکھ،30ہزار سے زائد انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
گزشتہ چار ماہ سے وائرس کا پھیلائو تیزی سے جاری ہے اور210 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔
ایک عالمی ادارے کے مطابق کرونا سے اموات 2 لاکھ 10ہزار سے تجاوزکر چکی ہیں۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 9 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1 ہزار سے بھی زائد اموات ہوئیں، مجموعی طورپراب تک 55,413 کرونا مریض مر چکے ہیں، جبکہ 9 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
کووِڈ نائنٹین سے متاثر1 لاکھ 18 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم اب بھی 15 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 22,275 ہلاکتیں ہوئیں اور2 لاکھ 93 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔
یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں،اٹلی میں یہ وائرس 26,644 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے اور1 لاکھ 97 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 65 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 2 ہزار مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔
اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 23,521 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 22,856 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
برطانیہ بھی شدید متاثرہ ممالک میں سے شامل ہے جہاں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 400 سے زائد مریض مر چکے ہیں، اور وائرس اب تک 20,732 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
بیلجیئم میں 7,207 مریض، جرمنی میں وائرس سے 5,984 مریض، ایران میں 5,806 مریض، چین میں 4,633 (گزشتہ24 گھنٹوں میں صرف ایک ہلاکت)، نیدرلینڈز میں 4,475 افراد، برازیل میں 4,286، ترکی میں 2,805، کینیڈا میں 2,560، سوئیڈن میں 2,192، سوئٹزلینڈ میں 2,194، میکسیکو میں 1,351، آئرلینڈ میں 1,087 جبکہ انڈیا میں 886 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔