پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو
پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو

جناح ہسپتال میں خود کشی کرنے والے مریض کی کرونا رپورٹ منفی آ گئی

کراچی کے جناح ہسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے  ٹیسٹ رپورٹ آنے سے پہلے ہی وارڈ کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی تھی تاہم اب مرحوم کی ٹیسٹ رپورٹ منفی  آئی ہے اورانکشاف ہوا ہے کہ اسے کورونا وائرس تھا ہی نہیں۔

جناح ہسپتال کی ایگزیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کردی ہے کہ ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، انہوں نے یہ بھی  بتایا کہ 37 سالہ شخص کو وائرس کی ممکنہ علامات ظاہر ہونے پراتوارکی شب کراچی کے علاقے لانڈھی سے جناح ہسپتال لایا گیا تھا اور اس کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ وہ  مبینہ طورپر منشیات کا بھی عادی تھا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کے جاری کردہ بیان کے مطابق مریض کو غنودگی کے عالم میں ہسپتال لایا گیا تھا بعدازاں اسے ہوش آگیا تھا، جبکہ مذکورہ شخص کا رویہ بھی معمول سے ہٹ کر تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے قائد آباد کے رہائشی 30 سالہ فواد علی کو چند روز قبل نشہ آئس کا عادی ہونے کی بنا پر ہنگامی حالت کے شعبے میں لایا گیا تھا۔

جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ایمرجنسی میں طبی معائنے کے دوران فواد علی میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہوئیں، جس پراسے فوری طورپرجناح ہسپتال کے وارڈ 23 میں بھیج دیا گیا جہاں زیادہ تر کورونا وائرس کے مشتبہ مریض داخل ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق فواد علی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرلیا گیا تھا، رپورٹ کا انتظار ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق نشہ نہ ملنے کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہوگئی تھی اوراس نے پیرا میڈیکل اسٹاف اور وارڈ بوائے سے جھگڑا بھی کیا۔

مریض نے تیسری منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔ صدر پولیس کے مطابق لانڈھی کا رہائشی فواد علی موقع پر ہلاک ہوگیا، اس کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔