بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔فائل فوٹو
بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔فائل فوٹو

بھارتی اشتعال انگیزی جاری۔خاتون شہید،آٹھ سالہ بچی زخمی

بھارتی فوج نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے،بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اورآٹھ سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسزنے جندروٹ اورکھوئی رٹہ سیکٹر میں جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فائرنگ سے 36 سالہ یاسمین بی بی شہید جبکہ 8 سالہ معصوم بچی عطیبہ ظہیر زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رواں سال ایل او سی پر بھارتی جارحیت میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے نے واضح کیا کہ مودی سرکار ہندتوا اور سیفران دہشتگردی کے نظریے پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی فوج نے 2019ء میں سب سے زیادہ 3351 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے 52 افراد شہید اور 261 زخمی ہوئے۔