جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آباد سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سوات سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، مینگورہ، مالاکنڈ ڈویژن اور مرادن سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی ہے۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلےکی شدت 5.2 اور زیرزمین گہرائی 186 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، دیر، صوابی اور شانگلہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔