محکمہ داخلہ سندھ نے اجتماعات پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔فائل فوٹو
محکمہ داخلہ سندھ نے اجتماعات پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔فائل فوٹو

سندھ میں یوم علی کے جلوس، محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع پر پابندی

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں یوم علی کے جلوس، محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے 21 رمضان المبارک یوم علی کے موقع پرجلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی جب کہ ہر قسم کے اجتماع محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اجتماعات پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کےدوران تمام مذہبی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔

محافل شبینہ، جلوس ومجالس فرض عبادت نہیں، لاک ڈاون پابندیوں کے دوران مجالس جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی اور یوم علی کےموقع پر بھی جلوس ومجالس کا انعقاد نہیں کیاجائےگا۔