کورونا وائرس کا شکار ہونے والے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے اہلخانہ میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی نے اہلخانہ کے حوالے سے کہاہے کہ ایم پی اے عبدالرشید کے 3 بچوں،2 بہنوں، بیوی اوروالدہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے بہنوئی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔
اہلخانہ کاکہنا ہے کہ عبدالرشید کے مزید 21 قریبی رشتے داروں کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن کے نتائج آنا باقی ہیں۔