برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بچے کے باپ بن گئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی منگیترکیری سائمنڈز کے ہاں آج صبح بچے کی پیدائش ہوئی ،برطانوی وزیر اعظم کے بیٹے کی پیدائش لندن ہسپتال میں ہوئی،زچہ و بچہ خیریت سے ہیں،ترجمان کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اوران کی منگیتر کیری سائمنڈز بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں ۔
واضح رہے کہ بچے کی والدہ کیری سائمنڈز میں گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی،کیری سائمنڈز تین ہفتے قبل کورونا سے صحت یاب ہو کرہسپتال سے ڈسچارج ہوئیں،ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ ماں سے بچے میں کورونا کی منتقلی کا امکان نہیں۔