بھارت کے نامور اداکاررشی کپور ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ رشی کپور کی عمر سڑسٹھ سال تھی، گزشتہ روز انہیں سانس کے مسئلے کے باعث ہسپتال منتقل کیاگیاتھا۔
رشی کپورکے انتقال کی خبر بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ رشی چلے گئے۔ میں یہ سن کر بکھرگیا ہوں۔
رشی کپورکے بھائی رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ انہیں سانس لینے میں مشکل ہو رہی تھی جس کی وجہ سے انہیں سٹی ہسپتال منتقل کیاگیا۔
رشی کے انتقال سے قبل انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رندھیر کپور نے کہا کہ رشی کپورکینسر کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ انہیں سانس لینے میں بھی دشواری ہورہی تھی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا۔
خیال رہے کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے رشی نے بالی ووڈ میں درجنوں کامیاب فلمیں کی ہیں۔
رشی کپورکا انتقال بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کو گزشتہ دو دنوں مین ہونے والادوسرا بڑا نقصان ہے۔ گزشتہ روز بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکارعرفان خان بھی وفات پاگئے تھے۔