محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتے میں شہر میں ہیٹ ویو کا امکان ظاہرکیا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 5 سے 8 مئی کے دوران کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے اوراس دوران شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویوکے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جبکہ شمال مغربی علاقوں سے گرم ہوائیں چلنے کے باعث موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 سینٹی گریڈ تک رہ سکتاہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ جنوب مغرب سے ہوائیں 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اورہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد ہے۔