قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے سرکردہ رہنما سردار عارف وزیر پمز ہسپتال اسلام آباد میں دم توڑ گئے،گزشتہ شام نامعلوم کار سواروں نے علی وزیرکے کزن کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ شام نامعلوم کار سواروں نے افطاری سے دس منٹ قبل ایم این اے علی وزیر کے کزن سردار عارف وزیرکوان کے گھر کے قریب فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔
ان کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو وانا ہسپتال منتقل کیا گیا بعد میں انہیں ڈیرہ اسماعیل خان اور پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے دوران وہ انتقال کرگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق عارف وزیر سفید گاڑی سے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ سردار عارف وزیر 14 کے قریب ایف آئی آر میں مطلوب تھے اور کئی بار پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسوں میں ریاست کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جیل جانا پڑا تھا۔