دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 36 لاکھ۔50ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد میں سے 12 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار735 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 70 ہزار تجاوزکرگئی ۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد12لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار2 سو سے زائد ہوگئی۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 364 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار734 سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔
اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 164 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار428 سے زائد ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 174 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 29 ہزار79ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد ہے۔
فرانس میں بھی کورونا نے مزید 135 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 201 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار840 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔
ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 61 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی۔
ایران میں کورونا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ایران میں کورونا سے اب تک 98 ہزار647 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار3 سو سے بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب جرمنی، اسپین، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ نے لاک ڈاون میں نرمی کردی۔ اسپین میں کورونا کےنئے کیسوں میں واضح کمی کے بعد لاک ڈاون میں نرمی کی گئی۔دارالحکومت میڈرڈ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کیا۔ نوجوان ورزش کرتے نظر آئے۔جرمنی میں بھی پابندیاں نرم کر دی گئیں۔ ایک ماہ سے زائد کی بندش کےبعد گرجا گھر بھی کھول دیے گئے۔
جنوبی کوریا میں کورونا کیسوں میں کمی کے بعد تفریحی مقامات پر عوام کاہجوم لگ گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پر بھی جا پہنچی۔ایران میں چند شہروں میں کل سے مساجد کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔