چینی اورآٹا اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے کام کرنیوالے کمیشن کا کام عملی طورپر معطل ہوکر رہ گیا اور اس کی وجہ ایک اہم افسر کا کورونا سے شکار ہوجانا بتائی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چینی آٹا کمیشن میں تعینات ایف آئی اے کا اہم افسر کورونا کا شکار ہوگیا، کمیشن میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کوآئسولیٹ کرلیا۔
یاد رہے کہ کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ 25 اپریل کو سامنے لائی جانا تھی لیکن پھر تاخیر کی وجہ سے وفاقی حکومت نے مزید تین ہفتوں کی مہلت دیدی تھی ۔