سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے بھی وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ایک لاکھ روپے عطیہ کرنے کااعلان کردیاجبکہ ملازمین کی 2 دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا کے متاثرین کی امداد کیلئے عطیات کی اپیل کی گئی تھی جس میں قومی ادارے اور عوام کے علاوہ اوورسیز پاکستانی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ابتک 3 ارب سے زائد عطیات جمع ہو چکے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز اور ملازمین کی جانب سے تقریباً17 لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیاگیا ہے۔