کرونا کا پھیلائو روکنے کے لیے عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
کرونا کا پھیلائو روکنے کے لیے عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک عید پر نئے نوٹ جاری نہیں کرے گا

اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے اس سال عید الفطرکے موقع پرنئے نوٹ عوا م کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا حکم نامہ تمام متعلقہ عہدیداروں تک پہنچا دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں بتایا گیاہے کہ بینک کی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلیے متعد د اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

کوروناوائرس پر بنائی گئی بینک کی کمیٹی جس کی سربراہی ڈی جی بینکنگ اینڈ ایف ایم آرآئی کر رہے ہیں،ان کی زیر صدارت کمیٹی کا29 اپریل 2020 بیس کو اجلاس جس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ اس سال عوام کو نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے،تمام چیف منیجرزکو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یہ معلومات تمام متعلقہ حکام تک پہنچا دیں۔