پاکستان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، اس دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارتی تبصرے پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، اور احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سفارتکار سے کہا گیا کہ گلگت بلستان پر بھارتی دعویٰ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اور بھارت کے اس دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جموں کشمیر متنازع علاقہ ہے اورعالمی برادری بھی جموں و کشمیرکو متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل کیا جاسکتا ہے۔