کراچی میں ہیٹ ویو سے شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اورہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ یہ مختصر دورانیےکی معتدل ہیٹ ویو ہے اور 15 مئی کو گرمی کی ایک اور لہرآنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کل بھی درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہےجبکہ 8 مئی سے درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ پر آجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے 14 مئی کے دوران ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، سسٹم کے تحت بالائی سندھ، جنوبی پنجاب،کے پی کے اوردیگر علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ سسٹم کے باعث کراچی میں ہوائوں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے۔