پولیس نےریاض نائیکوں کے سر پر بارہ لاکھ روپے کاانعام بھی رکھا ہواتھا۔فائل فوٹو
پولیس نےریاض نائیکوں کے سر پر بارہ لاکھ روپے کاانعام بھی رکھا ہواتھا۔فائل فوٹو

بھارتی فوج نے برہان وانی کے جانشین کو بھی شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فورسز کی جانب سے بربریت کاسلسلہ کورونا لاک ڈاون اور ماہ مقدس کے باوجود جاری ہے۔

برطانی نشریاتی ادارے کے مطابق تازہ ترین کارروائی میں بھارتی فورسز نے شہید برہان وانی کے جانشین ریاض نائیکوں کو بھی شہید کردیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق پولیس نےحزب المجاہدین کے چالیس سالہ کمانڈر ریاض نائیکوں کے سر پر بارہ لاکھ روپے کاانعام بھی رکھا ہواتھا۔اطلاعات کے مطابق ریاض نائیکون کو نام نہاد فرضی جھڑپ میں شہید کیاگیا۔

صرف یہی نہیں برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی فورسزاب کشمیریوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی تک ان کے اہلخانہ کو نہیں دیتی اورانہیں خود ہی ایک دوردراز قبرستان میں دفن کردیتی ہے اور اکثر اوقات ان کی شناخت بھی ظاہر نہیں کرتی۔