وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بندرہیں گے۔
قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئےوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کیے گئے تھے جس میں توسیع کر دی گئی ہے اب یہ 15 جولائی تک بند رہیں گے اس میں ڈیڑھ ماہ کا اضافہ کر دیا گیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ تعلیمی بورڈزکے زیراہتمام امتحانات ختم کردیے گئےہیں، نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں ہوں گے
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کا نتیجہ دیکھ کر طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا اور اسی طرح یونیورسٹی میں داخلہ گیارہویں جماعت کے نتیجے پر ملے گا۔
شفقت محمود کا کہناتھا کہ اگرامحان ہالز میں ہوتے تو یہ خطرہ تھا کہ وہاں پر کورونا تیزی کے ساتھ پھیلتا اس لیے بچوں کی صحت کیلیے یہ دو بڑے فیصلے کیے گئے ہیں ۔