بلوچستان میں پاک فوج پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک افسر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو اس وقت دیسی ساختہ آئی ای ڈی سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت سے واپس آرہی تھی۔
پاک فوج کے یہ جوان پاک ایران بارڈر پر مکران میں دہشتگردوں کے ممکنہ روٹس کا جائزہ لینے گئے تھے۔ ان پر حملہ پاک ایران بارڈر سے 14 کلومیٹر دور بلیدا کے علاقے میں کیا گیا جس میں ایک افسر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی کے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور، اٹک کےلانس نائیک خضر حیات، مردان کےسپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شامل ہیں۔
بلوچستان بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے میجر ندیم عباس بھٹی کو حافظ آباد کے گاؤں برجدارا میں فوجی اعزازکے ساتھ سپر دخاک کر دیا گیا۔
نماز جناہ میں فوجی افسران،سیاسی شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شہید میجر ندیم عباس بھٹی کی والدہ ،کم سن معصوم بچوں اور بھائی کی گفتگو نے ہرآنکھ کو آبدیدہ کر دیا۔