ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو
ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 639 ہو گئی

پااکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 639 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار174 تک پہنچ گئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1991 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور21 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے اب تک 11,480 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار93، خیبرپختونخوا 4,509، بلوچستان 1,935، اسلام آباد 641، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 430 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 234 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 180، پنجاب میں 192، بلوچستان 24، اسلام آباد 05 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 982  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 70 ہزار 25  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی اور تادم تحریر اموات کی تعداد 618 ہو گئی ہے۔