نفیسہ شاہ نے بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔فائل فوٹو
نفیسہ شاہ نے بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔فائل فوٹو

قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نصرت بھی کرونا وائرس میں مبتلا

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نصرت کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائو یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں، پروفیسر نصرت شاہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی، نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نصرت نے علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پروفیسر نصرت جلد صحت یاب ہوکراپنی ملازمت پرآئیں گی، نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نصرت شاہ سمیت متاثرہ 600 پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے دعا گو ہوں۔