مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو
مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو

مشرق وسطیٰ جانے والے مسافروں کو کھانا نہیں ملے گا

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب  مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی ضیافت کااہتمام نہیں کرے گی۔

قومی ایئرلائن کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے سبب دبئی، ابوظہبی، سعودی عرب، مسقط اورعمان کیلیے پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کو کھانا فراہم نہیں کرے گی۔ حکام نے کہا کہ یہ پابندی کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت عائد کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی بندش کے احکامات فلائٹ سروسزکی جانب سے جاری کیے گئے۔

قومی ایئرلائن کے حکام کا کہنا ہے کہ دوران پرواز مسافروں کو پانی ، سافٹ ڈرنک اور جوس فراہم کیا جائے گا۔اس سے قبل دنیا بھرکا سفرکرنے والوں کو پی آئی اے اپنی روائتی کھانے پیش کرتی تھی۔

پی آئی اے کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ دیگر ممالک کا سفر کرنے والوں کو کھانے کی فراہمی کے دوران کیا انتظامات کیے جائیں گے۔