سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 72 ہوگئی ۔فائل فوٹو
سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 72 ہوگئی ۔فائل فوٹو

تھائی لینڈ کورونا پرقابو پانے والا دوسرا ملک بن گیا

چین کے بعد ایک اور ملک بھی کورونا وائرس پرقابو پانے والوں میں شامل ہوگیا۔تھائی لینڈ کورونا پرقابو پانے والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں 9مارچ کے بعد کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

کورونا وائرس کا خوف آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہوگیا۔جہاں یورپ کے متعدد ممالک نےلاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے وہیں۔ایشیا پیسیفک کے ممالک میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہونا بند ہوگئے ہیں۔

چین کے بعدتھائی لینڈ میں آج کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔تھائی لینڈ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3017 اور56 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا کا کیس رپورٹ نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ حالات قابو میں ہیں بلکہ کورونا کی دوسری لہراس سے بھی تباہ کن ہو سکتی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے تھائی لینڈ کی آبادی معاشی بحران سے گزر رہی ہے۔اس صورت حال میں بنکاک کے شیفز نےضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنے کا بیڑا اٹھالیا ہے۔دو سو کے قریب ماہر پکوان اور درجنوں ڈرائیورز نے نہایت کم رقم کے عوض اس مشن کو سرانجام دینا شروع کردیا ۔

ماہر شیف کا کہنا تھا کہ ان دنوں انہیں کوئی روزگار میسر نہیں لیکن وہ ان لوگوں کو فراموش نہیں کر سکتے جو زیادہ ضرورت مند ہیں۔روزانہ چار ہزارکے قریب کھانے کے باکسزتیارکیے جاتے ہیں۔شیف دن کے صرف 12 ڈالرز جبکہ کھانا پہنچانے والے ڈرائیور9 ڈالرز تک کی رقم کماتے ہیں۔