قطر میں طالبان کے سیاسی دفترکے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا ہے کہ اگر بھارت افغانستان میں مثبت کردارادا کرے توافغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں قطر میں طالبان سیاسی دفترکے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد و حمایت کی جس کی وجہ سے افغانستان میں اس کا کردارمنفی رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت مثبت کردارادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں گے۔
افغان میڈیا کے مطابق امریکا کے نمائندہ برائے افغان امن عمل خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی بھی ہے اورامریکا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے۔