متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 تک پہنچ گئی۔فائل فوٹو
متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 تک پہنچ گئی۔فائل فوٹو

سندھ میں کورونا کیسز کی تعدا17 ہزار سے بڑھ گئی

سندھ میں کورونا کیسز کی تعدا17 ہزار سے بڑھ گئی  اور صرف کراچی میں 13 ہزار212 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران سندھ بھرمیں 864 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 17 ہزار دو سو 41 ہوگئی ہے۔

کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 657 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سبب مزید3 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں کوورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جبکہ اموات کی تعداد خیبرپختونخوا میں زیادہ ہے۔