24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 260 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 260 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے

دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتیں 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز

دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پوری دنیا میں طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 19 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 92 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ  سے تجاوزکرگئی جبکہ 2 ہزار837سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔

اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 78 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار709 سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 32 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 46 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 34 ہزار796 سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

فرانس میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 28 ہزار239 سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں بھی کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 16 ہزارسے تجاوز سے کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد255,368 سے تجاوزکرچکی ہے۔

بھارت میں بھی کرونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے،اب تک3164 افراد زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ101,314 سے زائد افراد متاثر ہیں۔

جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اب تک آٹھ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 77 ہزار289 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اورایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمارکے مطابق ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7ہزار57 سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ 22 ہزار198 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔