عمر اکمل نے معروف قانون دان بابراعوان کی خدمات حاصل کی ہیں۔فائل فوٹو
عمر اکمل نے معروف قانون دان بابراعوان کی خدمات حاصل کی ہیں۔فائل فوٹو

عمراکمل نے سزا کیخلاف اپیل دائرکردی

قومی کرکٹرعمراکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائرکردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمراکمل کو دو مختلف اوقات میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر تین سال کی پابندی کی سزا دی گئ تھی جسے عمراکمل نے چیلنج کردیا ہے۔

عمراکمل نے معروف قانون دان بابراعوان کی خدمات حاصل کی ہیں اوران کے توسط سے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے جبکہ اس سے قبل عمراکمل نے پی سی بی ڈسپلنری پینل میں اپنا کیس خود لڑا تھا اور وہ وکیل کے بغیر سماعت میں پیش ہوئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ عمراکمل کی اپیل پر15 روزکے اندرآزاد جج کا تقررکرے گا جسے تقرری کے ایک ماہ کے اندراپیل کا فیصلہ سنانا ہوگا۔

عمر اکمل کو 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کرکٹرنے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی دو مختلف اوقات میں دو مرتبہ خلاف ورزی کی ہے جس کی سزاکم از کم 6 ماہ سے تاحیات پابندی ہے۔