ہم مظاہروں اور دھرنوں سے ساری عمر بھی ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔فائل فوٹو
ہم مظاہروں اور دھرنوں سے ساری عمر بھی ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمن وعن عملدرآمد کریں گے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے کورونا سے متعلق فیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے فیصلے پربریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

کابینہ نے پاکستان سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کی تقرری کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئرایکٹ کے تحت بورڈ ممبران اور ممبر بجٹ کمیٹی تعیناتی کی بھی منظوری دیدی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلیے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزارت آبی وسائل اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے۔

ٹڈی دل کے بڑھتے خطرات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس سے نمٹمے کیلئے حکومت پوری طرح مستعد ہے۔ ہم نے فوری اور بروقت اقدامات شروع کر دیے تھے۔ انہوں نے قومی قیادت کو پیغام دیا کہ وباؤں کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس ای سی پی پالیسی بورڈ چیئرمین کو تعینات کی منظوری جبکہ فیڈرل کنسولیڈیشن فنڈ اور پبلک اکاؤنٹس کی کسٹڈی اور آپریشنز کی سمری موخر کر دی گئی۔

اس کے علاوہ ہیلتھ کیئراتھارٹی بورڈ ممبران کی نامزدگی اورملک کے بڑے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر بحث کی گئی۔ کابینہ نے اس پرایک کمیٹی قائم کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ہفتہ اوراتوارکوکاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے شاپنگ مالز کھولنے کا حکم جاری کردیا۔