فائل فوٹو
فائل فوٹو

کورنگی نمبر6 میں بینک ڈکیتی۔ملزمان ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں بینک ڈکیتی کی واردات 5 ملزمان بینک سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

بینک حکام کے مطابق ملزمان بینک میں قرضہ حاصل کرنے کے بہانے داخل ہوئے اور سیکیورٹی گارڈ ز کو یرغمال بناکر رقم لیکر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا سسٹم بھی ساتھ لے گئے۔اس سال مارچ میں ملتان کے قذافی چوک پر ڈاکوؤں نے نجی بینک کا صفایا کر دیا تھا۔

قذافی چوک پر نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی میں بینک کا گارڈ بھی ملوث تھا۔ جس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے بینک کو لوٹا۔

پولیس کے مطابق نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈ نواز اپنی ڈیوٹی پر پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود دوسرے گارڈ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نواز کو باندھ دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے کٹر کے ساتھ بینک کے تالے اور لاکر توڑے اور بینک میں موجود نقدی لے کر فرار ہو گئے تھے۔

اس سے قبل نجی بینک منیجر کے گھر پر بھی چوری کی واردات ہوئی جس میں چور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گیا تھا۔