پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 51 ہزار653 ہوگئی ہے جبکہ 1071 افراد اس موذی وائرس کی وجہ سے جاں بحق جبکہ 15 ہزار201 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں جہاں یہ تعداد 20883 ہے جبکہ اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا ہے جہاں اموات کی تعداد 365 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد1326, پنجاب میں 18455، خیبر پختونخوا میں 7155, بلوچستان میں 3074, گلگت بلتستان میں 602 جبکہ آزادکشمیر میں 158ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس سےاب تک 12افراد، پنجاب میں 310افراد، سندھ میں 340 افراد،خیبر پختونخوا میں365 افراد، بلوچستان میں 39افراد، گلگت بلتستان میں4افراد جبکہ آزادکشمیر میں 1 شخص جاں بحق ہوا ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد وشمارکے مطابق صوبےمیں کورونا وائرس کے 340 نئے کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 7155 ہو گئی ہے جبکہ مزید 14 اموات کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 365 ہو گئی ہے۔
340 new cases confirmed (59 from Int'l flights quarantine center) taking the total to 7,155 in KP. 14 more lives were lost (7 Peshawar, 2 each in Karak and Bajaur, 1 each in Charsadda, Abbottabad and Kohat) taking total to 365 in KP. 68 patients recovered taking total to 2,198. pic.twitter.com/rs6uDf1LWK
— Health Department KP (@HealthKPGovt) May 21, 2020
بی بی سی کے مطابق صوبہ پنجاب میں متاثرین کی سب سے بڑی تعداد 16 سے 30 برس کے درمیان ہے جبکہ بلوچستان میں 33 سے 45 برس کے افراد اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ٹویٹراکائونٹ پرجاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 1073 نئےکیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 18455 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 13 اموات کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 310 ہو گئی ہے۔
18,455 people have been infected with #Covid_19 in Punjab till 10 pm May 21, 2020. 1,073 new cases of #coronavirus have been detected, 5,931 tests have been performed while 13 lives have been lost in the province in last 24 hrs. 310 people have now died in #CoronavirusPandemic pic.twitter.com/FedaF7UNvX
— PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) May 21, 2020
محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 724 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ مزید ایک مریض کی ہلاکت کے بعد بلوچستان میں کورونا وائرس سےجاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔
ادھرآزاد کشمیر کے حکام کے مطابق دو خواتین سمیت 14 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 171 ہوگئی ہے۔
ضلع مظفرآباد کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق 21 مئی کو خطے میں 23 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 602 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔