سندھ میں کورونا سے اموات 374ہوگئیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 573 نئے کیسزسامنے آئے، مریضوں کی تعداد 23ہزار507ہوگئی۔

               
May 26, 2020 · |, اہم خبریں, قومی
ایک ہزار 664 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو

ایک ہزار 664 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے573 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید5 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 374ہوگئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وباکورونا وائرس کے باعث مزید5 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد374 ہو گئی۔

ان کاکہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 573 نئے کیسزسامنے آئے ہیں جس سے سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23ہزار507ہوگئی۔

مرادعلی شاہ نے کہاکہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار327 ٹیسٹ کیے جس میں 573 نئے کیسز سامنے آئے،اب تک ایک لاکھ 61 ہزار628 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ،کل عید کے دن کے حساب سے ٹیسٹ بڑھائے گئے ،انہوں نے کہاکہ 248 مریضوں کی حالت تشویشناک49 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔