سورج آج دوپہر دو بج کر 18 منٹ پرعین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔
ماہر فلکیات کے مطابق سورج آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 18منٹ پرعین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہو گا جس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔
سعودیہ کے معیاری وقت کے مطابق یہ عمل دوپہر12 بج کر18 منٹ کا وقت ہوگا، اس وقت دنیا کے کئی علاقوں میں آباد مسلمان قبلہ کی درست سمت معلوم کرسکتے ہیں۔
جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوتا ہے تو خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے، ایسا سال میں دو مرتبہ پہلی بار27 مئی اور دوسری مرتبہ 15 جولائی کو ہوتا ہے۔