پاکستان میں مجموعی طور پر 12لاکھ چار ہزار520افراد سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو
پاکستان میں مجموعی طور پر 12لاکھ چار ہزار520افراد سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا سے اموات ایک ہزار260 سے تجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر61 ہزار 227 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار260 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار76 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر61 ہزار227 ہوگئی۔

پنجاب میں کورونا کے 22 ہزار37، سندھ میں 24 ہزار206 ، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 483، بلوچستان میں 3 ہزار 616، اسلام آباد میں 2 ہزار 15، گلگت بلتستان 651 اور آزادکشمیر میں 219 کیسزرپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کوروناوائرس کے 20 ہزار231 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36 مریض دم توڑ گئے ، جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار260 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 425 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 380، پنجاب میں 381، اسلام آباد میں 19، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔