فائل فوٹو
فائل فوٹو

ریڈیو پاکستان کی نیوزریڈرکرونا سے جاں بحق

ریڈیو پاکستان کے ملازمین سینئر براڈ کاسٹ انجینئر محمد اشفاق اوراردو زبان کی نیوز ریڈر ہما ظفر کورونا وائرس سے انتقال کرگئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق محمد اشفاق ریڈیو پاکستان کے مستقل ملازم تھے جبکہ ہما ظفرکنٹریکٹ بنیاد پر کام کرنے والی نیوز ریڈر تھیں اورگزشتہ 20 سال سے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں قومی خبریں پڑھ رہی تھیں۔

ہما ظفر نے بیرون ملک سے نفسیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی حاصل کر رکھی تھی۔ وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازاور دیگراعلیٰ حکام نے دونوں ملازمین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کیا ہے۔