دنیا بھر میں کورونا کیسزکی تعداد میں اضافہ جاری، متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ تین لاکھ 63 ہزارسے زائد جان کی بازی ہارچکے۔26 لاکھ سے زائد افراد کرونا کو شکست دے کرصحت یاب ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے مزید 14 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات ایک لاکھ 3 ہزار سے زائد ہو گئی۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 68 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور چار لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
برازیل کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ برازیل میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 386 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک دن میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار764ہوگئی ہے۔
روس میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 374 سے تجاوز گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
کورونا سے اسپین میں مزید 74 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
برطانیہ میں کورونا مزید 121 جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات 37 ہزار سے بڑھ گئی ہیں جبکہ دو لاکھ 68 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 92 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 31 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔
فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار662 سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
جرمنی میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے۔
ایران میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار627 سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار سے تجاوزکرگئی۔
ترکی میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار461 سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھ گئی۔
بھارت میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد167,230 تک پہنچ گئی اوردنیا بھر میں دسویں نمبر پرآگیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد4,797سے تجاوزکرگئی۔